• Wednesday, 20 October 2021
حرم شریف کے دروازے کن پرکھل گئے؟

حرم شریف کے دروازے کن پرکھل گئے؟

مکہ مکرمہ(نیا ٹائم ویب ڈیسک):سعودی عرب حکام کی جانب سےعمرہ کے لیے کوویڈ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ صرف وہی افراد عمرہ کر سکیں گے جنہوں نے کورونا  ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لی ہیں ۔ فیصلے کا اطلاق آج اتوار 10 کتوبر سے ہوگا۔وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق  مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں مناسک عمرہ کی ادائیگی ، نماز ادا کرنے اور مسجد نبویؐ میں داخلے کے اجازت ناموں پر نئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔دونوں مقدس مقامات پر صرف ان افراد کو  جانے کی اجازت ہو گی  جنہوں نے سعودی عرب سے منظور شدہ کسی بھی ویکیسن کی دونوں خوراکیں لگوا رکھی ہوں۔اعلامیے کے مطابق جن لوگوں کو کورونا ویکسین لگوانے سے استثنیٰ حاصل ہے ان کےنام کا اندارج وزارت صحت کی ایپلی کیشن میں ہونا لازمی ہےجن لوگوں نے پہلے سے ہی عمرہ کے لیے اجازت نامے اور تاریخیں لے رکھی ہیں انہیں اپنے عمرہ کی تاریخ سے48 گھنٹے قبل کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لازمی قرار دیا گیا ہے۔کسی بھی شرط کی خلاف ورزی کی صورت میں ان کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا جا ئے گا۔وزارت حج وعمرہ نے شہریوں سے جلد از جلد ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے کی اپیل کی ہے۔ خیال رہے کہ  سعودی عرب  میں کورونا کی بہتر صورتحال کے بعد سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے معتمرین کی تعداد 1 لاکھ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ خانہ کعبہ میں یومیہ 60 ہزار نمازیوں کو عبادت کی اجازت دی جائے گی۔ویکسین کا کورس مکمل کرنے والے 70 برس سے زائد عمر والوں کو بھی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دی گئی ہے، اسی طرح 17 اور 18 سالہ مقامی نوجوان بھی ویکسین مکمل ہونے کے بعد عمرہ کرسکیں گے۔