جی سی یو سمٹ میں جان شیر خان کا تاریخی استقبال

جی سی یو سمٹ میں جان شیر خان کا تاریخی استقبال

 

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک) اسکواش لیجنڈ جان شیر خان جمعرات کو جب آل پاکستان سٹوڈنٹس سوسائٹیز سمٹ میں شرکت کے لیے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور پہنچے تو طلباء نے جان شیر خان کا یونیورسٹی کے مین گیٹ سے کلاک ٹاور تک تاریخی استقبال کیا۔ طلباء سٹرک کے دونوں اطراف قطار بنا کر کھڑے ہوکر سکواش چیمپئن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔جی سی یونیورسٹی نے پاکستان کے لیے ان کی زبردست خدمات کے اعتراف میں اپنے سکوش کمپلیکس کو بھی جان شیر خان کے نام سے منسوب کردیا۔ جان شیر خان نے وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی کے ہمراہ "جان شیر خان سکواش کمپلیکس" کا افتتاح کیا۔

تقریب سےخطاب کرتےہوئے جان شیر خان نےکہا کہ پاکستان کے تمام تعلیمی اداروں میں سکولوں سے لے کر یونیورسٹیوں تک اسکواش کورٹس اور دیگر سپورٹس سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلنٹ سے بھرا ہوا ہے،یوتھ کو بھرپور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ جان شیر خان نے کہا کہ کھیل صحت مند ذہن کے لیے ضروری ہیں اس لیے تمام طلبہ کو ان میں حصہ لینا چاہیے۔ اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نور الامین مینگل ، وائس چانسلر پروفیسر زیدی سمیت اساتذہ کرام اورطلبہ کثیرتعدادمیں موجودتھے ۔

 

17ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کا شیڈول جاری

جی سی یو سمٹ میں جان شیر خان کا تاریخی استقبال