• Wednesday, 20 October 2021
جنازے میں فائرنگ

جنازے میں فائرنگ

لاہور(نیاٹائم) لاہورکے علاقے ہیر گاؤں میں جنازے کے دوران فائرنگ سے3 افراد زخمی ہو گئے ہیں،تفصیلات کے مطابق جوہرٹاؤن کے علاقےہیرگاؤں میں جنازےکے دوران فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے ہیں،ایدھی ذرائع کے مطابق دین محمد نامی شخص کا جنازہ ہورہاتھاکہ مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے،ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،ایدھی ذرائع کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والےافراد کی شناخت نذیر،اذان اورنعیم کےنام سے ہوئی ہے۔