• Saturday, 04 December 2021
جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پرگفٹ کہاں سے ملیں گے؟

جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پرگفٹ کہاں سے ملیں گے؟

 

 لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کی جانب سےجشن عید میلاد النبی کی خوشی میں پاکستان کے 36 شہروں میں واقع ہسپتالوں میں داخل ہزاروں مریضوں میں بارہ ربیع الاول کے دن کی مناسبت سے"عید میلاد گفٹ " تقسیم کیے جارہے ہیں۔ عیدمیلادگفٹ لاہور کے چار بڑے ہاسپٹلز ، بشمول سروسز ہاسپٹل، گلاب دیوی ہسپتال، میو ہسپتال اور جنرل ہاسپٹل شامل ہیں، ان ہسپتالوں میں زیرعلاج 6000 ہزار مریضوں میں میلاد گفٹ تقسیم کئے جائیں گے۔

عیدمیلادگفٹ تقسیم کرنے کےحوالے سے مرکزی تقریب  سروسز ہسپتال لاہور کے ایمرجنسی وارڈ کے سامنے  12 ربیع الاول بروز منگل صبح 10 بجے ہوگی جہاں لاہور بھر سے سیکڑوں مصطفائی رضاکار  جمع ہوں گے اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  کی سنت ادا کرتے ہوئے مریضوں کی عیادت کریں گے اور ان میں عید میلاد النبی کی خوشی میں تیار کیے گئے "عید میلاد گفٹ" بھی تقسیم کریں گے ،

  اس موقع پرالمصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے مرکزی صدر شیخ محمد طاہر انجم مہمان خصوصی ہوں گے۔ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے گزشتہ بیس برس سے آمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کا یہ اندازمنفرد روایت کی حیثیت اختیار کر چکا ہے ۔المصطفی ویلفیئرسوسائٹی کے مرکزی صدرشیخ محمد طاہرانجم ، مرکزی رہنما شیخ محمد عابد انجم ، المصطفیٰ لاہور کے صدر محمد گلزار فیصل ،  مصطفائی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما خواجہ خالد آفتاب، حاجی محمود انور ، محمد علی خان اور دیگر مصطفائی رضاکار 12 ربیع الاول بروز منگل صبح 10 بجے جمع ہوں گے جہاں مرکزی تقریب کے بعد مختلف گروہوں کی شکل میں رضاکار دیگر ہسپتالوں کی طرف روانہ ہو جائیں گے۔

 واضح رہے کہ لاہورمیں کسی بھی مذہبی تہوارکے موقع پرالمصطفی ویلفیئرسوسائٹی کی طرف سے لنگراورخصوصی تحائف دینے کااہتمام کیاجاتاہے۔

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ