• Wednesday, 20 October 2021
تیسری لاش ہی قاتل

تیسری لاش ہی قاتل

راولپنڈی (نیا ٹائم )چند روز قبل کہوٹہ  کے علاقے میں لڑکی اور اس  کے بھائی  کے قتل کا معمہ حل ہوگیا  ، بہن  ،بھائی کا قاتل وہی  شخص نکلا جس کی لاش    ان دونوں کی لاشوں  کے پاس پڑی تھی   پولیس  کے مطابق چند روز پہلے   ہونیوالی قتل کی واردات شادی  کے انکار پر  انتقام  کا شاخسانہ  نکلی ،  قاتل نے لڑکی اور اس  کے کمسن بھائی  کو قتل کرنے کے بعد  خود اپنی جان بھی  لے لی ، پولیس  حکام  کا کہنا ہے کہ  کہوٹہ میں اپنے گھر  میں قتل ہونے والے بہن بھائی کے ساتھ موجود تیسری لاش بھی پائی گئی تھی جس کی شناخت نعیم عباس کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس  حکام  نے مزید  بتایا  کہ مبینہ قاتل  نے زبردستی گھر میں  گھس کر دروازہ بند کرکے پہلےگھر میں موجود 20 سالہ مہک اور اس کے 11 سالہ بھائی ندیم کو گولیاں مار کر قتل کیا اور پھر خود کی بھی جان لے لی۔پولیس نے مقتولین کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا  ہے۔ مقتولین کے والد کا کہنا  ہے کہ ملزم مہک سے شادی کرنا چاہتا  تھا  اور وہ کئی  بارمقتولہ کو تنگ کیا کرتا تھا اور مہک کو یہ دھمکی بھی دیا کرتا تھا کہ اگر اس نے شادی سے انکار کیا تو وہ اسے قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلے گا۔

 

گھریلو ملازمہ کا قاتل کون ؟