• Wednesday, 20 October 2021
تیر کمان سے حملہ،5 افراد ہلاک

تیر کمان سے حملہ،5 افراد ہلاک

ناروے(نیاٹائم ویب ڈیسک)ناروے میں مسلح شخص نے تیر کمان سے حملہ کرکے 5افراد کو ہلاک جبکہ 2 کو زخمی کر دیاہے۔


غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ناروے کے جنوب مشرقی قصبے کونگسبرک (Kongsberg) میں مسلح شخص نے تیر کمان سے حملہ کرکے 5 افراد کو ہلاک اور 2 کو زخمی کر دیاتھا۔


پولیس کے مطابق زخمیوں کو قریبی مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے علاقے کے کئی مقامات پر شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے بعدپولیس نے اُسےگرفتار کر لیا ہے۔


پولیس کا بتانا ہے کہ واقعےکے محرکات فوری طور پر سامنے نہیں آسکے لیکن تفتیش کا آغاز کردیا گیاہے اورجلد اس سے متعلق حقیقت سامنے لائی جائے گی۔

 

بیٹیوں کی قیمت صرف چند مویشی