• Wednesday, 20 October 2021
تعلیم کے نام پرسرکارسے بڑافراڈ

تعلیم کے نام پرسرکارسے بڑافراڈ

 

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک)پیف پارٹنر سکولوں میں بچوں کی جعلی اینرولمنٹ کا انکشاف ہوا ہے، مبینہ فراڈکے پیش نظرپیف حکام نے پارٹنر سکولوں میں بچوں کی ماہانہ بنیاد پر تصدیق کرانے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کاکہناہے کہ سکول سے بچوں کی مسلسل غیر حاضری پر بھی وظائف روک دیئے جائیں گے۔

ذرائع کاکہناہے کہ تمام پارٹنر سکولوں میں تصدیق کا عمل 24گھنٹوں میں مکمل کیا جائے گا۔پیف حکام کے مطابق نجی سکولوں میں طلباء کو 20 فیصد تک غیرحاضری کی گنجائش دی گئی ہے۔پیف قواعدوضوابط کے تحت دوران وزٹ بچوں کی انرولمنٹ کا ریکارڈ اور حاضری رجسٹرڈ فراہم کرنا سکول سربراہان کیلئے لازمی ہوگا۔ ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر متعلقہ سکول کی پیف کے ساتھ رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔اورحکومت کی طرف سے دی جانے والی تمام مراعات روک لی جائیں گی۔

 

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طالب علم متوجہ ہوں