تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ رہا

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ رہا

 

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک) تحریک لبیک پاکستان کے ترجمان کے مطابق سعد حسین رضوی کوکوٹ لکھپت جیل سے رہاکردیاگیاہے۔ ٹی ایل پی کے ترجمان کہتے ہیں کہ سعد رضوی چوک یتیم خانہ میں ٹی ایل پی کے مرکز پہنچ کر کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔محکمہ داخلہ کے مطابق سعد رضوی کو پہلی بار اپریل 2021 میں ایک ماہ کیلئےنظربندکیاگیا، انہیں ڈی سی کے حکم پر نظربندکیاگیاتھا اور نظربندی کےدوران سعدرضوی کانام فورتھ شیڈول میں شامل تھا۔

خیال رہے کہ حکومت اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان معاہدے کے بعد سعدرضوی کی رہائی عمل میں آئی ہے۔قبل ازیں محکمہ داخلہ پنجاب نے سعد رضوی کی رہائی کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے دائراپیل واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔محکمہ داخلہ پنجاب سعد رضوی پر درج 98 مقدمات کی فہرست بھی وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوا چکا ہے۔ وزارت داخلہ نے دہشت گردی کے مقدمات ختم کرنے سے متعلق وزارت قانون سے مشاورت بھی کی تھی۔

 

اورنج ٹرین اور میٹروبس پراب کسےسفرکی اجازت نہیں؟