بیری باغ کےعلاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

بیری باغ کےعلاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

 

پشاور (نیا ٹائم ویب ڈیسک) ضلعی انتظامیہ پشاور نے بیری باغ کے علاقے میں ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا۔ قبرستان میں قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 08 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتارافراد کےخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس حوالےسے ڈپٹی کمشنر پشاورکیپٹن (ر) خالد محمود کہتے ہیں کہ پشاور کے تمام علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔اور دوبارہ تجاوزات قا ئم کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تجاوزات کے خلاف آپریشن کےموقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے پولیس کی نفری کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔

 

ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں میڈلز جیتنے والے خیبر پختونخواکھلاڑیوں کے اعزازمیں تقریب