• Saturday, 04 December 2021
بھارت کی گھناؤنی کوشش ناکام

بھارت کی گھناؤنی کوشش ناکام

 راولپنڈی (نیا ٹائم )  بھارت پاکستان  کے خلاف سازشوں سے باز نہ آیا ، پاک بحریہ نے  اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں آبدوز کے داخلے کی کوشش ناکام بنادی،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کی جانب سے جاری بیان  میں  کہا گہا ہے کہ بھارتی  آبدوز نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی سمندری حدود میں گھسنے کی کوشش کی تاہم پاک بحریہ نے کارروائی  کرتے ہوئے بھارتی بحریہ کے عزائم  کو سمندر برد کردیا ہے، آئی ایس پی آر  کے مطابق  بھارتی  آبدوز نے سولہ اکتوبر کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش   کی تھی جس کو پاک  بحریہ نے  پیشہ وارانہ مہارت سے  بھارت کے خواب کو چکنا  چور کیا ،آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ موجودہ سکیورٹی صورتحال میں  ہمیشہ چوکنا  رہتی  ہے  اور  پاک بحریہ  کی جانب  سے سرحدوں کے دفاع  کو یقینی بنانے کیلئے بہتر اقدامات کیے گئے ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ نے ہندوستانی آبدوز کا سراغ لگایا اور یہ تیسری  بار اایسا ہوا ہے کہ پاک بحریہ نے بھارتی سب میرین کا سراغ لگایا ہے۔ آئی ایس پی آر کامزید کہنا ہے کہ لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ائیرکرافٹ نے بھارتی آبدوز کا بروقت سراغ لگایا۔ 

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ