بھارتی ٹیم دباؤ میں

بھارتی ٹیم دباؤ میں

لاہور(نیاٹائم)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میچ میں دباؤ بھارتی ٹیم پر زیادہ ہو گا جبکہ پاکستان ٹیم پر دباؤکم ہو گا،قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم مسلسل سیریز کھیلتے ہو ئے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں کھیلے گی اور تیاری خاصی اچھی رہی ہو گی، ورلڈ کپ سے قبل دو ٹیموں کے خلاف 7 ٹی ٹوینٹی میچز ہمارے لیے بڑے مدد گار ثابت ہوں گے،بابراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اس وقت ٹیسٹ میچز میں مصروف ہے اور اس کے بعد انہوں نے فرنچائز کرکٹ بھی کھیلنی ہے، ٹیم کی حیثیت سے انہوں نے ٹی 20 میچ بہت دیر پہلے کھیلا ہوا ہے، فرنچائز کرکٹ کے بعد وہ ورلڈ کپ میں آئیں گے اسکی وجہ سے بھارتی کرکٹ ٹیم کو فرق پڑے گا۔