• Saturday, 04 December 2021
بھارتی عالم کی شاہ رخ خان پر تنقید

بھارتی عالم کی شاہ رخ خان پر تنقید

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک)آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام کے جنرل سیکرٹری اور انڈین عالم مولانا شہاب الدین رضوی نے بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 

بالی وڈ کے ناموراداکار شاہ رخ خان کے بڑےبیٹے آریان خان اِن دنوں منشیات کیس میں ممبئی کی سینٹرل جیل میں بند ہیں۔

 

آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد انڈیا میں اس وقت بحث سیاسی رنگ اختیار کرچکی ہے اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بیانات داغے ہیں۔

 

حال ہی میں انڈین عالم دین مولانا شہاب الدین رضوی نے بھی آریان کی گرفتاری پراپنا ردعمل دیا ہے۔

 

انڈین میڈیا سے گفتگو میں مولانا شہاب الدین رضوی کا کہنا تھاکہ اگر شاہ رخ خان بیٹے آریان کو مدرسے میں پڑھاتے تو اُنہیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا کیونکہ اسلام میں ہر قسم کے نشے سے روکاگیاہے۔

 

اُن کا کہنا تھاکہ فلم انڈسٹری کے لوگ اسلامی احکامات سے دورہیں۔مدرسے میں نشے کے حرام ہونے سے متعلق پڑھایا اور سمجھایا بھی جاتا ہے۔

 

مولانا شہاب کا مزیدبتاناتھا کہ اسلامی احکامات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر بچہ غلط ماحول میں پڑجائے تو اسے والدین پیار سے سمجھا کر صحیح راستے پر لانے کی کوشش کریں۔ اگر شاہ رخ خان خود مدرسے میں پڑھے ہوتے تو اُنہیں اس کا احساس ہوتا۔

 

مولاناشہاب الدین نے کہا کہ شاہ رخ خان کو مدرسہ نہیں ملا تھا تو گھر کے قریب ہی مسجد کے امام سے رائے لے لیتے۔

 

یاد رہے کہ انڈین ایجنسی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز جہاز پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے سمیت 8 افراد کو حراست میں لیا گیاتھا۔

 

آریان کا این سی بی افسران سے وعدہ

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ