بھارتی اداکار کا انتقال

بھارتی اداکار کا انتقال

 

نئی دہلی ( نیا ٹائم ویب ڈسک) بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا دل کا دورے پڑنے سے انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سےممبئی کے اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کر گئے۔سدھارتھ شکلا بھارت کے مشہور سیریل بگ باس 13 کے فاتح تھے۔اداکار  12 دسمبر 1980 کو بھارتی شہر ممبئی میں پیدا ہوئے تھے۔یاد رہے کہ سدھارتھ شکلا بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامے ’’بالیکا ودھو‘‘، ’’دل سے دل تک‘‘ رئیلیٹی شو ’’بگ باس‘‘، ’’خطروں کے کھلاڑی‘‘ اور ’’جھلک دکھلا جا 6‘‘ میں نظر آئے تھے۔اس کے علاوہ انہوں نے کرن جوہر کی فلم ’’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘‘ میں بھی کام کیا تھا۔ بگ باس 13 جیتنے کے بعد سدھارتھ شکلا کو بے انتہا مقبولیت ملی تھی اور ان کا شمار بھارتی ٹی وی کے مشہور ترین اداکاروں میں ہوتا تھا۔