• Wednesday, 20 October 2021
بھائیوں نے بھائی ہی جلا ڈالا

بھائیوں نے بھائی ہی جلا ڈالا

 ساہیوال(نیا ٹائم ویب ڈیسک) چند گز ززمین کی خاطر بھائیوں کا خون سفید ہوگیا ، ساہیوال  کےنواحی علاقے اڈہ گیمبر میں 2 بھائیوں  نے جائیداد کے تنازع پر   سگے بھائی  پر پٹرول چھڑک دیا جس  کے نتیجے میں تیسر ے بھائی کے جسم  کے مختلف حصے جل  گئے ،اس حوالے  سے پولیس  کا کہنا  ہے کہ  بھائیوں کے مابین پلاٹ کے تنازع پر جھگڑا ہوا جس پر دو بھائیوں نے تیل چھڑک کر اپنے تیسرے بھائی طارق کمال کو جلا دیا اور موقع  سے فرار ہوگئے ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو  کی ٹیم  موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت  میں  ہسپتال منتقل  کردیا گیا ہےبعدازاں جسے  لاہور ریفر  کیا گیا ہے ۔ پولیس  حکام کا کہنا  ہے کہ واقعہ کی تفتیش  کررہے ہیں  ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد گرفتار کر لیا جائےگا ۔

 

بیوی کاقاتل گرفتار