• Saturday, 04 December 2021
بگ بی نےبرسوں سے جدا لڑکی کووالد سےملوادیا

بگ بی نےبرسوں سے جدا لڑکی کووالد سےملوادیا

ممبئی (نیا ٹائم ویب ڈیسک )معروف بھارتی اداکار امیتابھ بچن  نے کئی سالوں  سے بچھڑی  لڑکی کوان کے والد سے ملادیا ،بھارت کے مقبول ترین گیم شو "کون بنے گا کروڑ پتی" کے تیرویں سیزن کی نشریات  جاری ہیں جس کے میزبان بگ بی ہیں ۔

اس شو کے دوران  میزبان امیتابھ بچن نے بھاگیاشری نامی خاتون کو تیرہ سال کےبعد ان کے ناراض والد سے ملوا دیا، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  بھارت  کے شہر مہاراشڑا سے تعلق رکھنے والی خاتون سے ان کے والد پسند کی شادی کرنے پر کئی سالوں سے ناراض تھے۔ میزبان کی جانب سے خاتون  سے سوال  پوچھنے پر شری خاتون نے بتایا کہ ان کے والد نے ابھی تک ان کی بیٹی سے بھی ملاقات نہیں کی ہے ۔ جس پرشو کے میزبان  امیتابھ بچن نے انہیں اپنی بیٹی کو کیمرے کے سامنے لانے کا بولا کہ شاید ان کے والد یہ پروگرام دیکھ رہے ہوں۔

دوران پروگرام بھاگیاشری نامی خاتون نے روتے ہوئے اپنے والد سے معافی مانگی، اس کے بعد امیتابھ بچن کی جانب سے خاتون کو تحفہ دیا کہ ان کے والد فون پرہیں اور وہ ان سے بات کرنا چاہتے ہیں،اس کے بعد بھاگیا شری نامی خاتون نے پروگرام میں ساڑھے بارہ لاکھ روپے جیتے ۔

خاتون نے پچیس لاکھ والے سوال کا جواب نہ دینے کا  فیصلہ کیا اور پروگرام سے جانے کا فیصلہ کیا ، واضح رہے کہ بالی وڈ سٹار امیتابھ بچن 13 ویں مرتبہ "کون بنے کا کروڑ پتی" کی میزبانی کر رہے ہیں۔

 

مودی کی تصویر کیوں؟ شہری عدالت پہنچ گیا

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ