• Wednesday, 20 October 2021
بلا معاوضہ بوسٹرڈوز کسے لگےگی؟

بلا معاوضہ بوسٹرڈوز کسے لگےگی؟

کراچی(نیاٹائم ویب ڈیسک) حکومت سندھ نے ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ صحت سندھ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو فیصلے سے متعلق آگاہ کرنے کے لیے خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ تمام ہیلتھ کیئر ورکرز کو بلا معاوضہ بوسٹرڈوز لگائی جائے گی،محکمہ صحت کےمطابق ہیلتھ ورکرز کےکورونا وائرس سے متاثر ہونے کا سب سے زیادہ خطرہ ہے جس کی بنا پرانہیں وباء کے خطرات سے بچاؤ کیلئے بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی،محکمہ صحت سندھ کے مطابق ہیلتھ ورکرز کو فائزر ویکسین مفت لگائی جائےگی جس سے ہسپتال کے عملے کو کورونا سے محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی