• Saturday, 04 December 2021
برطانوی رکن پارلیمنٹ کا قاتل کون ؟

برطانوی رکن پارلیمنٹ کا قاتل کون ؟

لندن ( نیا ٹائم ویب ڈیسک ) برطانوی رکن پارلیمنٹ کو تیز دھار چاقو کے وار کر کے قتل کرنے والے نوجوان کی شناخت ہو گئی ۔ قاتل نوجوان کا تعلق صومالیہ سے ہے اور اسے صومالیہ کے وزیر اعظم کے سابق مشیر حربی علی کلان کے بیٹے علی حربی کے طور پر شناخت کیا گیا ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ ایمز کو حلقے میں اس وقت قتل کر دیا گیا جب وہ ووٹرز سے ملاقات کر رہے تھے ۔ اسی دوران چاقو بردار نوجوان نے ان پر حملہ کر کے ہلاک کر دیا ۔ پولیس نے چاقو بردار نوجوان کو موقع سے گرفتار کر لیا ۔ تفتیشی اداروں کے مطابق حملہ آور نوجوان کو صومالیہ کے شہری کے طور پر کیا گیا جو حملے سے قبل جائے وقوعہ کے قریب گھومتا بھی رہا ۔ اس کے گھومنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ۔ تفتیشی اداروں نے دوران تفتیش نوجوان کو علی حربی کے نام سے شناخت کیا جو صومالیہ کے وزیر اعظم کے سابق مشیر حربی علی کا بیٹا ہے ۔ برطانوی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے برطانوی رکن پارلیمنٹ کے قتل میں صومالی وزیر اعظم کے سابق مشیر حربی علی کلان کی گرفتاری کی بھی تصدیق کر دی ہے ، دوسری طرف ملزم کے باپ نے بیٹے علی کلان کی گرفتاری اور بیٹے کا مقدمہ لڑنے کے لیے قانون کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفتیشی اداروں کے اہلکاروں کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے قتل کا واقعہ کسی دہشت گرد تنظیم کی کارروائی نہیں بلکہ انہیں انفرادی طور پر قتل کیا گیا ۔ تاحال ملزم علی حربی کے کسی بھی شدت پسند تنظیم سے روابط کی تصدیق نہیں ہوئی نہ ہی قتل کے متعلق کسی طرف سے ہدایات ملنے کے کوئی بھی شواہد ملے ہیں ۔

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ