• Wednesday, 20 October 2021
بختاور بھٹو کی اپیل

بختاور بھٹو کی اپیل

 

کراچی (نیا ٹائم ) آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کی صحت کے لیے دعا کی اپیل کردی۔بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے بیٹے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بیٹے کی تاریخ پیدائش 8 نومبر تھی لیکن کچھ طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے وہ 10 اکتوبر کو قبل از وقت دنیا میں آگیا اور ہم سب کو حیران کر دیا۔بختاور بھٹو نے کہا کہ اس وقت ان کے بچے کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا جا رہا ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ بہتر ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ بختاور بھٹو نے 10 اکتوبر کو بیٹے کو جنم دیا جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطوں کی سائٹس پر کیا۔