• Wednesday, 20 October 2021
باپ بیٹے کی موت کاسبب کیسے بنا؟

باپ بیٹے کی موت کاسبب کیسے بنا؟

 

 لاہور (نیا ٹائم )لاہور کے علاقے  ہڈیارہ میں 14 سالہ بچہ گولی لگنے سے ہلاک  ہوگیا۔ذرائع کا کہنا  ہے حیدر ارشد نامی شخص اپنا پستول صاف کر رہا تھا کہ پاس بیٹھا   14 سالہ عبداللہ  ارشد بے احتیاتی سے چلنے والی  گولی کانشانہ بن گیا۔ جس کے نتیجے میں بچہ جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس  کے مطابق زخمی کو  سروسز ہسپتال  لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا ۔پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے بھیج دیا ۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کے بعد مکمل حقائق سامنے آئیں گے۔