بالی وڈ اداکارہ کو کس سے ریپ کاڈر؟

بالی وڈ اداکارہ کو کس سے ریپ کاڈر؟

دہلی(نیاٹائم ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ و ڈانسر نکیتا راول کو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔
انڈین میڈیارپورٹس کیمطابق نکیتا راول بھارتی دارالحکومت دہلی میں ایک پراجیکٹ کی شوٹنگ کےلئے موجود تھیں اور وہاں شاستری نگر کے علاقے میں اپنی خالہ کے ہاںرہائش پذیر تھیں۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ رات 10 بجے گھر کے باہر چہل قدمی کررہی تھیں کہ ایک تیز رفتار گاڑی انکے قریب آکر رکی جس میں سےنکلنےوالے 4 افراد نے انہیں یرغمال بنایا۔
نیوزرپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لٹیروں نے اداکارہ سےاسلحے کےزور پر گھڑی، انگوٹھی اور بالیوں سمیت رقم بھی لوٹ لی جس کی مالیت 7 لاکھ بھارتی روپے ہے۔
انڈین میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ کا کہنا تھاکہ واردات کے 10 منٹ کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی کیونکہ مجھے ڈرتھا کہ کہیں ڈاکو لوٹنے کے بعد میرا ریپ نہ کردیں۔
انکا مزید کہنا تھاکہ واردات کے بعد اتناڈرگئی تھی کہ خود کو الماری میں بند کرلیا تھا۔
یاد رہے کہ نکیتا روال نے متعدد بالی وڈ فلموں میں کام کیا ہے جس میں فلم ’بلیک اینڈ وائٹ‘بھی شامل ہے۔