بالی ووڈ ہدایت کارہ کورونا کی شکار

بالی ووڈ ہدایت کارہ کورونا کی شکار

 

ممبئی (نیا ٹائم ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کی مشہور فلم ساز اور ہدایت کار فرح خان کورونا کا شکار ہو گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فرح خان نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لی تھیں، لیکن پھربھی کورونا وائرس کاوارکارگرثابت ہوا۔ فرح خان نے سوشل میڈیا پراپنے کورونا پازیٹو ہونے کی اطلاع دینے کے ساتھ ساتھ یہ بھی ہدایت کی کہ جو بھی افراد ان کے قریب آئے ہیں، وہ احتیاط برتیں اوراپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔ میرا مشورہ ہے کہ وہ اپنا ٹیسٹ کروا لیں۔انھوں نے لکھا ہے کہ میں بہت حیران ہوں کہ کورونا کی دونو ں خوراکیں لینے کے باوجود کیسے  پا زیٹو ہوا۔ امید کرتی ہوں کہ جلد صحت یاب ہو جاؤں گی۔