• Wednesday, 20 October 2021
بارش سے متعلق اہم پیشگوئی

بارش سے متعلق اہم پیشگوئی

 

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک)شہر لاہور میں آج پوری آب و تاب کے ساتھ سورج چمکتا رہا ،گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت34کم سےکم28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ہوامیں نمی کاتناسب65فیصدرہا جب کہ آئندہ ہفتے بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ ،سیالکوٹ اور نارووال میں بادل برسنے کا امکان ہے۔دوسری طرف محکمہ موسمیات کابتانا ہےکہ کشمیر کے علاوہ زیریں سندھ میں حیدرآباد، ٹھٹھہ، مٹھی اور دوسرے علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش برس سکتی ہے۔