بارشوں کے اعدادوشمار جاری

بارشوں کے اعدادوشمار جاری

لاہور(نیا ٹائم ) محکمہ موسمیات کی جانب سے صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ 4روز سے  ہونیوالی بارشوں کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔ محکمہ موسمیات  کے مطابق شاہدرہ میں سب سے زیادہ 368 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے  بارش کا سلسلہ 10سے 13 ستمبر تک وقفے وقفے سے جاری رہا۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ لکشمی چوک میں 359 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ اندرون شہر میں مجموعی طور پر 272 ملی میٹربارش ہوئی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تاج پورہ کے علاقے میں 250 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔