بائیک پر سائیڈ مرر لگائیں ورنہ جرمانے کیلئے رہیں تیار

بائیک پر سائیڈ مرر لگائیں ورنہ جرمانے کیلئے رہیں تیار

کراچی ( نیا ٹائم ) سندھ میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے نئی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق کراچی میں بائیک چلانی ہے توبائیک پر سائیڈ مرر لگوائیں نہیں توموٹر سائیکل سڑک پر نہیں آ سکے گی ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ موٹر وہیکل رولز میں ترمیم لانے کا سوچ رہی ہے جسے منگل کے روزسندھ کابینہ اجلاس میں سامنے رکھا جائے گا ۔  مجوزہ ترمیم کے مطابق موٹرسائیکل پر سائیڈ مرر نہ لگانے پر جرمانہ عائد ہو گا ۔ سندھ کابینہ سے منظوری کی صورت میں یہ قانون سندھ بھر میں لاگو ہو گا۔ جس کے بعد سندھ پولیس کو موٹرسائیکل سواروں کے خلاف ایک مزید چالان کا اختیار مل جائے گا ۔ اعداد و شمار کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹرسائیکلز کی تعداد 60 لاکھ کے لگ بھگ ہے اور صرف سائیڈ مرر نہ لگانے پر ہونے والے چالان سے لاکھوں روپے خزانے میں جمع ہونے کا امکان ہے ۔ سائیڈ مرر کا اقدام موٹر سائیکل سواروں کو حادثات سے بچانے کے لیے کیا جا رہا ہے ۔