• Thursday, 09 December 2021
اے ٹی ایم ،،،فراڈ کا نیا طریقہ

اے ٹی ایم ،،،فراڈ کا نیا طریقہ

 

کراچی( نیاٹائم ویب ڈیسک) نوسربازوں کا گروہ کراچی کے مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم کے اندر سادہ لوح شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے ۔ نوسرباز گروہ کے کارندوں کے پاس اپنے اے ٹی ایم کارڈز ہوتے ہیں جو سادہ لوح شہریوں کے کارڈز سے تبدیل کرکے ان کاڈیٹاچُرالیتے ہیں، رقم نکالنے کےبہانے نوسرباز گروہ شہری کے اکاؤنٹ کی رقم اپنے اکاونٹ میں ٹرانسفر کرنے کامظاہرہ بڑی مہارت سے کرتے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق مدینہ کالونی کراچی میں گزشتہ روز اے ٹی ایم پر چونا لگانے والا نوسر باز گروپ سادہ لوح شہری کو چونا لگاکر رفوچکر ہوگیا ۔ ملزم نے اے ٹی ایم پر پیسے نکالنے کے لئے آنے والے شہری کے اکاؤنٹ سے 3 لاکھ 85 ہزار روپے ٹرانسفر کروالیےاورشہری کوخبربھی نہ ہونے دی۔ ملزم اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے آنے والے شہریوں کےحیلے بہانے کرکے پن کوڈز دیکھ لیتا ھے۔ اے ٹی ایم کی سی سی ٹی وی کیمروں نے گروہ کا واردات کا طریقہ کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرلیا۔

نوسربازکے ہاتھوں لٹنے والےشہری نے واردات کے بارے میں پولیس کو درخواست دے دی ۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ۔ ایک ماہ قبل بھی ایسی ہی واردات کرتے ہوئے اسی علاقے میں شہریوں نے ایک نوسر باز کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا تھا ۔ نوسرباز گروہ کے ہمراہ خاتون بھی ہوتی ہے جو سادہ لوح شہریوں کو دھوکا دینے کے لئے ساتھیوں کی مدد کرتی ہے۔

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ