• Thursday, 09 December 2021
ایک پھل فائدے ہزار

ایک پھل فائدے ہزار

لاہور ( نیا ٹائم ویب ڈیسک ) گرمیوں کے پھل خربوزے کو عموماً کوئی اتنی زیادہ پذیرائی نہیں ملتی ، تاہم اگر اس کے فوائد اور اہمیت کا پتا چلے تو پھر شاید اسے سیب سے بھی زیادہ پسند کیا جائے ۔ پانی کی زیادہ مقدار کے حامل پھل خربوزے میں انسانوں کے لیے بہت سارے فوائد موجود ہیں ، جو مختلف قسم کی بیماریوں ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ خربوزے میں تقریباً 95 فیصد کے قریب وٹامنز جبکہ کئی طرح کے منرلز بھی موجود ہیں ۔ چونکہ خربوزے میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہے اس لیے یہ ہاضم ہے اور معدے کے لیے اکسیر ہے ۔ جو معدے کی تیزابیت کو ختم کرتا ہے ۔ غذائی ماہرین کے مطابق خربوزے کی 100 گرام مقدار 32 کیلوریز پر مشتمل ہوتی ہے جبکہ اس میں وٹامنز اور منرلز کے لحاظ سے فیٹ صفر فیصد ہوتی ہے ۔ کولیسٹرول صفر فیصد ، سوڈیم 16 ملی گرام ، کاربوہائیڈریٹس 8 گرام جبکہ فائبر 3 فیصد پر مشتمل ہوتا ہے ۔ پروٹین ایک فیصد ، وٹامن اے 67 فیصڈ جبکہ وٹامن سی 61 پایا جاتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق خربوزہ کھانے سے گرمی کا احساس کم ہوتا ہے اور بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے لیے بھی اس سے بہتر کچھ نہیں ، ڈاکٹرز کے مطابق خربوزہ قبض جیسی مرض سے بھی جان چھڑانے کے لیے بہترین دوا ہے ۔ خربوزے میں موجود پانی جلد کو چمکانے کے لیے بہترین ٹانک ہے ۔ خربوزے میں پائے جانے والے پروٹین جلد کو خوبصورت اور ملائم بنانے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ جبکہ اس کے چھلکے چہرے کے مساج کے لیے کام آتے ہیں ۔ خربوزے کا گودا چہرے پر لگانے سے رنگ بھی نکھرتا ہے ۔ ماہرین غذا کے مطابق خربوزے کا استعمال انسانی جسم کو ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے بھی محفوظ رکھتا ہے ۔ خربوزے کے استعمال سے غذا ہضم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے اور نظام انہضام بہتر ہوتا ہے ۔ خربوزہ قدیم زمانے میں جنت کا پھل کہلاتا تھا ۔ خربوزے کی مٹھاس اپنی جگہ اس کے بیج بھی بیکار نہیں ، ان کی بھی اپنی ہی افادیت ہے ۔ ماہرین طب کے مطابق خربوزے کے بیج مختلف قسم کے وٹامنز کے حامل ہیں جن میں بی 9 ، بی 6 اور پی پی جبکہ طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس سی اور اے بھی شامل ہیں ، جو انسانی اعصاب کے لیے انتہائی مفید ہیں ۔ جبکہ خربوزے کے بیج بلڈ شوگر کم کرنے کی طاقت رکھتے ہیں ۔ زنک کی اعلیٰ مقدار رکھنے کی وجہ سے خربوزے کے بیج مردوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ہیں ۔

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ