• Saturday, 04 December 2021
ایک ماہ میں کتنی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ؟

ایک ماہ میں کتنی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ؟

کراچی ( نیا ٹائم ) پاکستان کی ماہ ستمبر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 236 ملین ڈالر رہا ۔ ماہرین معاشیات کے مطابق گزشتہ 11 ماہ کے دوران یہ اب تک کسی بھی ایک ماہ میں ہونے والی سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری ہے ۔ جبکہ حیران کن بات یہ ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے کمپنیوں کی اکثریت کا تعلق امریکا سے ہے ۔ امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں 68.7 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ۔ اگرچہ افغانستان میں 20 سالہ جنگ کے اختتام کے بعد اسلام آباد اور واشنگٹن کے تعلقات خراب ہوئے ہیں تاہم اس کے باوجود امریکی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی تھی ، جبکہ سرمایہ کاری زیادہ تر آئی ٹی اور ٹیلی کمیونی کیشن کےشعبہ جات میں کی گئی ۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بی ایم اے کیپیٹل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سعد ہاشمی کا کہنا تھا کہ ستمبر میں ایف ڈی آئی میں 16 فیصد اضافہ ہوا اور مالیت 236 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی جو گزشتہ ستمبر 2020 ء کے دوران 202.8 ملین ڈالر تھی ۔ معروف کاروباری گروپ عارف حبیب لمیٹڈ کے ریسرچ ہیڈ طاہر عباس کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2020 ء کے بعد سے اب تک یہ کسی بھی ایک ماہ کے دوران پاکستان میں ہونے والی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے ۔ پاکستان کا مجموعی طور ایف ڈی آئی کا حجم 439.1 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اسی ماہ اکتوبر کے مقابلے 18.5 ملین ڈالر کم ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کی مارکیٹس پر کورونا کی وجہ سے برے اثرات مرتب ہوئے ہیں تاہم اسی دوران پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے حجم میں اضافہ ہونا خوش آئند بات ہے ۔

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ