• Wednesday, 20 October 2021
ایپل فون یوزرکے لیےبری خبر

ایپل فون یوزرکے لیےبری خبر

 

(نیاٹائم ویب ڈیسک) میڈیارپورٹس کےمطابق چپس کی قلت کے باعث ایپل نےاپنے نئے فون آئی فون 13 ماڈل کی پیداوار میں ایک کروڑ یونٹس سالانہ تک کمی کرنےکافیصلہ کرلیا۔

میڈیارپورٹس میں کہاگیاہے کہ ایپل نے اپنے مینو فیکچررزکو آگاہ کردیاہے کہ رواں سال کے آخر تک آئی فون کی مطلوبہ تعداد 9 کروڑ مکمل نہیں ہوسکےگی ۔ ''براڈ کام ''اور'' ٹیکساس انسٹرومنٹس ''کو چپس سپلائی فراہم کرنے کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا کرناہے۔جولائی میں ایپل کی جانب سےاپنی آمدن میں سست روی کی پیش گوئی بھی کی تھی۔ کمپنی عہدیداروں کے مطابق چپس کی قلت کی وجہ سے کمپنی کی میکس اور آئی پیڈز بنانے کی صلاحیت مسلسل متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے آئی فون کی پیداوار بھی متاثرہورہی ہے۔

 

ڈالر ساتویں آسمان کو چھونے لگا‎