• Saturday, 04 December 2021
اپوزیشن کسی غلط فہمی میں نہ رہے

اپوزیشن کسی غلط فہمی میں نہ رہے

اسلام آباد (نیا ٹائم ) وفا قی وزیر داخلہ شیخ رشید نے توپوں کا رخ اپوزیشن کی طرف موڑ دیا ، ایک ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون ان کو ہاتھ میں لے گا۔

اپوزیشن قانون کے دائرے میں رہ کر  احتجاج  کرے گی توہمیں قبول ہوگا لیکن اگر کسی  نے قانون  کو ہاتھ  میں  لینے کی کوشش کی  تو  اس کےخلاف قانون  کے مطابق  لڑائی ہوگی ، وفاقی وزیر  داخلہ  نے کہا کہ اپوزیشن تھوڑا  سا ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ، ہم ایک اہم اور مشکل ترین  دور  سے گزر رہے اپوزیشن  اس بات کو جان لے کے یہ شور شرابے کا وقت نہیں ہے اور الیکشن میں بھی صرف 20 سے 22 ماہ رہ گئے ہیں ،

شیخ رشید نے  ان  کو واضح  کردیا کہ اگر اپوزیشن نے کوئی غلطی کی تو ان کےلیے مسائل پیدا ہوں گے، کیونکہ اپوزیشن  کسی غلط  فہمی  میں نہ رہے حکومت 5 سال پورے کرے گی،

انہوں نے مزید کہا کہ   اپوزیشن افواہوں کے سہارے تحریک چلانا چاہ رہی  ہے  لیکن  دس  سے  پندرہ  دن میں یہ افواہیں دم توڑ جائیں گی۔

 

پٹرول مزید مہنگا کردیا گیا

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ