• Wednesday, 20 October 2021
آسمانی پتھر چھت توڑ کر خاتون کے پہلو میں جاگرا

آسمانی پتھر چھت توڑ کر خاتون کے پہلو میں جاگرا

برٹش کولمبیا(نیاٹائم ویب ڈیسک) کینیڈا کے ایک چھوٹے شہر سینٹ لوئی میں کچھ دن پہلے ایک عجیب وغریب واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک آسمانی پتھر گھر کی چھت توڑتے ہوئے خاتون کے بستر پر آگرا اور تکیے میںجاگھسا۔ اس واقعے میں مذکورہ خاتون کا سر بال بال بچ گیا ورنہ ان کی موت پکی تھی۔
4 اکتوبر کو علاقے میں متعدد لوگوں نے ایک چمکتے گولے کو زمین پر آتے دیکھا اور اس وقت سینٹ لوئی جھیل میں موجود کچھ افراد نے اس کا زمین پر آتے ہوئے مشاہدہ بھی کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پتھر لونگ ٹائم گولڈن کےعلاقے میں رہنے والی خاتون کے گھر پرگھراتھا۔
رتھ ہیملٹن نامی خاتون چھت ٹوٹنے کی زوردار آواز سے جاگ گئیں اور اُنہیں اپنے چہرے پر گھر کی مٹی اور ملبہ لگا محسوس ہوا۔ گہری نیند سے جاگنےکے بعد جب انکے اوسان بحال ہوئے تو وہ بستر سے جمپ لگا کر باہر نکلیں اور لائٹ آن کی۔ کافی دیر تک انہیں سمجھ ہی نہیں آیا کہ اصل ہوا کیا ہے۔
اچانک اُنکی نظر اپنے بستر کے تکئے پر پڑی جہاں ایک آلو کےسائزکاپتھرپڑاہواتھا۔ اس کے بعد رُتھ نے پولیس کو ہیلپ کیلئے پکارا اور وہ کہنے لگیں کہ پہلے اُنہیں سمجھ ہی نہیں آیا کہ آخر یہ معاملہ کیا ہے۔ پولیس نے بعد میں بتایا کہ یہ آسمانی پتھر ہے جو چھت کو چیرتے ہوئے گھر میں آگرا ہے۔
اس واقعے میں مذکورہ خاتون بالکل سیف رہیں اور انہوں نے شہابی ٹکڑے کو اپنے گھر میں سجاوٹ کےطور پررکھ دیا ہے۔ رُتھ کےمطابق شاید یہ پتھر اربوں سال پرانے ہوں جسے ان کے نواسے نواسیاں بڑے شوق سے دیکھیں گے۔ ان کے گھر کی انشورنس ہوئی تھی۔ جب انشورنس کمپنی کا عملہ نقصان کا اندازہ کرنے ان کے گھر آیا تو اعتراف کیا کہ ایسا واقعہ انہوں نےپہلے کبھی اپنی زندگی میں نہیں دیکھا۔

 

لوہے کی بارش