• Wednesday, 20 October 2021
آریان کیس کی پیروی کرنےوالاوکیل کون؟

آریان کیس کی پیروی کرنےوالاوکیل کون؟

ممبئی (نیا ٹائم ویب ڈیسک ) شاہ رخ خان  کے بیٹے آریا ن خان  پر  منشیات برآمدگی کیس کا معاملہ ،شاہ رخ خان کے بیٹے آریان  کا کیس امیت دیسائی  لڑے گا ، امیت دیسائی  وہی وکیل  ہے جس  نے  سلمان خان کو" ہٹ اینڈ رن" کیس میں بری کروایا  تھا  ،بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے امیت دیسائی کے توسط سے آریان کی ضمانت کی درخواست دائر کی ہے  تاہم اس  سے قبل ضمانت  کے کیس  کی پیروی ستیش مان شیندے نامی وکیل   کررہے تھے ،گزشتہ روز دورانِ سماعت نارکوٹکس کنٹرول  بیور و (این سی بی)  کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ این سی بی کو جواب جمع کروانے کے لیے کم از کم ایک ہفتے کا مزید وقت دیا جائے کیونکہ منشیات کیس کی کئی ضمانتیں زیر التوا ہیں۔این سی بی کے وکیل کے بیان  پر آریان  کے وکیل امیت دیسائی  نے کہا کہ آریان خان گزشتہ ایک ہفتے سے جیل میں  قید ہیں درخواست ضمانت کی سماعت کے لیے تحقیقات پر انحصار کی ضرورت نہیں  ہوتی ہے، میرا عدالت  میں مؤقف ضمانت پر بحث کرنا نہیں بلکہ تاریخ پر بحث کرنا ہے۔امیت دیسائی نے عدالت  میں  بیان دیا کہ این سی بی کی انتظامی وجوہات کی بناء پر کسی کی آزادی کو روکا نہیں جاسکتا، ان کی تفتیش جاری رہ سکتی ہے اور جہاں تک آریان کا تعلق ہے تو ان کی سزا زیادہ سے زیادہ ایک سال ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ امیت دیسائی وہی وکیل ہیں جنہوں نے سلمان خان کو 2015 میں ہٹ اینڈ رن کیس میں بری کر دیا تھا،سلمان خان پر 2002 میں الزام لگایا گیا تھا کہ وہ ممبئی کی ایک سڑک پر شراب کے نشے میں دھت گاڑی چلارہے تھےجبکہ گاڑی پر کنٹرول کھودینے سے سلمان خان نے ایک شخص کو کچلا اور موقع  سے فرار ہوگئے تھے۔

 

آریان کی گرفتاری۔۔شاہ رخ کی بیٹی 'سہانا' کہاں؟