• Saturday, 04 December 2021
آریان کیس۔۔بھارتی اداکارہ پھٹ پڑیں

آریان کیس۔۔بھارتی اداکارہ پھٹ پڑیں

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک) بالی وڈ کی کئی شخصیات کی طرح انڈین ٹیلی ویژن اداکارہ اور بگ باس او ٹی ٹی کی سابقہ کنٹسٹنٹ عرفی جاوید بھی آریان خان کی حمایت میں سامنے آئی ہیں۔

 

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفی جاوید کا کہنا ہے کہ شاید آریان کو اس صدمے سے نکلنے میں کافی ٹائم لگے کیوں کہ عدالتی فیصلہ آنے سے پہلے ہی لوگوں نے آریان پر صرف اس لیے تنقید شروع کر دی کہ اسکا رشتہ شاہ رخ خان سے ہے۔

 

انڈین اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم زیادتی اور قتل کے واقعات پر بھی ایسا ہی غصہ کیوں نہیں کرتے؟ ہم عدالتی فیصلے سے قبل ہی اداکاروں کو شرمندہ کرنے میں جلدی کرتے ہیں لیکن جب عصمت دری کرنے والوں کو شرمندہ کرنے کی بات آتی ہے تو ہم اتنی جلدی سامنے کیوں نہیں آتے؟

 

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھارتی اداکار کمال راشد خان نے بھی نیشنل کرائم بیورو پر تنقید کرتے ہوئے آریان کا دفاع کیا تھا اور کہا تھا کہ آریان کی جان خطرے میں ہے جس کے لیے میری دعائیں ان کے ہمراہ ہیں۔

 

نیشنل کرائم بیورونے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروزجہاز پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان سمیت 8 افراد کو حراست میں لیا تھا۔

 

آریان کا این سی بی افسران سے وعدہ

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ