• Saturday, 04 December 2021
آریان کا این سی بی افسران سے وعدہ

آریان کا این سی بی افسران سے وعدہ

ممبئی (نیا ٹائم ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کا معاملہ ،شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) سے وعدہ کیا کہ وہ ایک اچھا انسان بن کر دکھائے گا اور کبھی غلط کی جانب نہیں جاؤں گا ،

واضح رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی ) نے رواں ماہ دو اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی میں چھاپے کے دوران شاہ رخ خان کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ عدالت کی جانب سے آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت بیس اکتوبر تک ملتوی کی گئی ہے جس کی وجہ سے آریان خان مزید وقت جیل میں گزار رہے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ آریان کی جانب سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے سے وعدہ کیا گیا ہے وہ ایک اچھا انسان بن کر دکھائیں گے کہ ایک دن آپ مجھ پر فخر کریں گے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آریان خان کی جانب سےدوران معاشی اور سماجی طور پر کمزور افراد کی مدد کرنے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے اور کہا ہے کہ وہ غلط راستے پر اب کبھی نہیں جائیں گے۔

 

آریان خان کو کس سے خطرہ !

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ