• Wednesday, 20 October 2021
آریان عام بیرک منتقل۔۔وجہ کیا بنی؟

آریان عام بیرک منتقل۔۔وجہ کیا بنی؟

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک)منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کو جیل کی عام بیرک میں منتقل کردیا گیاہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق جیل میں کورونا سے متعلق نئے قواعد کے مطابق سٹار کڈ آریان سمیت دیگر ملزموں کو عام بیرک میں منتقل کرنے سے پہلے 3 سے 5 روزقرنطینہ سیل میں رکھا تھا۔

انڈین میڈیا کے مطابق اس دوران آریان کے قرنطینہ سیل میں دو اولڈ قیدی، 2 معذور قیدی اور دو دوسرے قیدی تھے۔
لیکن اب جیل میں آریان کا قرنطینہ کا ٹائم ختم ہوگیا ہے جس کی وجہ سےانڈین میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آریان سمیت 5 مزید ملزموں کو جیل کے عام بیرک میں بھیج دیاگیاہے۔

جیل حکام کے مطابق آریان خان سمیت دیگر افراد کی کورونا رپورٹ نیگیٹیوآنے کے بعد اُنہیں عام بیرک میں بھیجا گیا ہے۔

پچھلے دن آریان کی ضمانت کیوں نہ ہوئی؟
انڈین نیوزرپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے دوران عدالت میں آریان کے وکیل اپنے دلائل میں کہا کہ آریان خان چھاپے کے روز کروز شپ پر نہیں تھے۔۔ پولیس کو آریان کے پاس سے کوئی منشیات برآمد ہوئی اور نہ ہی وہ منشیات کاکاروبارکرتے ہیں، لہٰذا آریان کا جرم ایسا نہیں کہ ضمانت مسترد کیے جانے کی کوئی وجہ ہو۔

نیشنل کرائم بیورو کے وکیل کا کہنا تھا کہ ُانہوں نے دوران تحقیق آریان کو منشیات کی غیر قانونی طور پر خریدوفروخت اور سازش میں ملوث پایا ہے۔جسکی وجہ سےآریان خان کی ضمانت نہیں ہونی چاہیے۔

لیکن بعد میں عدالت نےسماعت آج بروز جمعرات تک کےلئے ملتوی کردی ۔

یاد رہے کہ انڈین میڈیا رپورٹس میں امکان ظاہر کیا گیاتھا کہ آریان کو قرنطینہ سیل کے بعد 500 قیدیوں والے بیرک میں بھیجا جاسکتا ہے جس میں آریان خان بھی دوسرے قیدیوں کی طرح اپنے جیل میں بقیہ دن مکمل کریں گے

 

آریان خان کے لیے امید کی کرن