• Thursday, 09 December 2021
آریان خان کو کس سے خطرہ !

آریان خان کو کس سے خطرہ !

 

بھارت (نیا ٹائم)بھارتی اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی سپورٹ میں میدان سنبھال لیا۔بھارتی عدالت کی جانب سے آریان خان کی ضمانت کی درخواست کو 20 اکتوبر تک ملتوی کیے جانے کے بعد کمال راشد خان نے اپنے ٹویٹ میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں کے آر کے کا کہنا تھا کہ این سی بی آریان کو 20 اکتوبر تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھنے میں کامیاب ہوگیا جس کا صاف مطلب یہ ہے کہ آریان کو ایک دوزخ سے گزرنا ہے، امید کرتا ہوں ہے کہ وہ اس ناقابل برداشت درد کو ہمت و بہادری سےبرداشت کرپائیں گے۔ کمال راشد نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ میری دعائیں آریان کے ساتھ ہیں کیوں کہ آریان کی جان کو خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے کمال راشد خان نے بالی وڈ شخصیات کے بچوں سے متعلق بھی دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ کئی شوبز شخصیات کے بچوں نے شاہ رخ کے بیٹے آریان کے واقعے کے بعد بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔فلمی ناقد نے مزید لکھا کہ بالی وڈ اسٹارز کے بچے اب یہ سوچ رکھتے ہیں کہ اگر یہ سب آریان کے ساتھ ہوسکتا ہے تو یہ ہر کسی کے ساتھ ہوسکتا ہے۔ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد نے کمال راشد کے ٹوئٹ کی حمایت میں میدان سر گرم رکھا اور بالی وڈ اسٹارز کے بچوں کو یہی مشورہ دیا۔

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ