• Wednesday, 20 October 2021
آرمی چیف سے یو این ایچ سی آر کے سربراہ کی ملاقات

آرمی چیف سے یو این ایچ سی آر کے سربراہ کی ملاقات

راولپنڈی(نیاٹائم ویب ڈیسک)آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات ہوئی ہے جس میں افغانستان کی موجودہ صورت حال وباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاہے۔آئی ایس پی آر کابتاناہےکہ آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی اورمہاجرین کے بحران سے بچنےکیلئے مل کرعالمی سطح پر کوششوں کی ضرورت کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالارنے اقوام متحدہ کی بنیادی اقدار کی ترویج اور بحرانوں میں ریسپانس پر یو ایچ سی آر کے کردار کی تعریف کی۔اسکے علاوہ یو این ایچ سی آر کے ہیڈ نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال میں پاکستان کے کرداراور چار دہائیوں سے زائد عرصے میں 40 لاکھ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات یو این ایچ سی آر کے سربراہ نے انسانیت کےناطے امداد، اعانت اور پاکستان سے ہرسطح پر مزید تعاون بہتر بنانے کا اظہار کیا۔