اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

 

لاہور(نیاٹائم)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قانونی طریقے سے منی ٹرانسفر یا ایکسچینج کمپنیز کے ذریعے بیرون ملک سے بھیجی گئی رقوم پر ٹیکس ختم کر دیا۔ایف بی آر نے اس حوالے سے سرکلر جاری کرتے ہوئے بیرون ملک سفارت خانوں کو بھی باضابطہ آگاہ کر دیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کیے گئے سرکلر میں  بیرون ملک سے آنے والی رقوم اور ان پر ٹیکس بارےتاریخی حوالے بھی دیے ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل بینکوں کے ذریعے آنے والی رقوم پر ٹیکس عائد نہیں تھا۔ کم ٹیکس آرڈیننس 2021 میں بھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بینکوں کے ذریعے رقوم پاکستان بھیجنے پر بھی ٹیکس استثنیٰ حاصل تھا۔ تاہم اس کے لیے پیسے بھیجنے والے کو اپنی بیرون ملک کمائی کا ثبوت بھی فراہم کرنا لازمی قراردیاگیا تھا۔