• Saturday, 04 December 2021
اوورسیز وزیراعظم  سے خوش

اوورسیز وزیراعظم سے خوش

 جرمنی (نیاٹائم)وزیراعظم عمران خان کا اوورسیزپاکستانیوں سے کیا گیا دیرینہ وعدہ پورا کر کے انہوں نے نہ صرف 90 لاکھوں لوگوں کے دل جیتیں ہیں وہی پر یہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان روز اول سے ہی  اوورسیزپاکستانیوں کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں

 

اوورسیز وزیراعظم  سے خوش

اس خوشی کو یاد گار بنانے کے لئے تحریک انصاف جرمنی کے صدر حبیب الرحمن قاضی کی جانب سے پارٹی کارکنان کے اعزاز میں ڈارمسٹڈ میں ایک اعشائیہ کا اہتمام کیا جس میں فرینکفرٹ ،، آفن باخ اور ہانوور سے تحریک انصاف کے کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی اس موقع پر سینئر رہنما تحریک انصاف جرمنی فاروق بٹ ، عزیز شیروانی ، جاوید اقبال قادری اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا صدر تحریک انصاف جرمنی حبیب الرحمن قاضی نے اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے پر تمام شرکاء کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ عمران خان نے یہ بل پاس کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ان کی جماعت ہی 90 لاکھ اوورسیزپاکستانیوں کی نمائندہ جماعت ہے

اوورسیز وزیراعظم  سے خوش

عزیز شیروانی جو گذشتہ 2 دہائیوں سے تحریک انصاف کے لئے جرمنی میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک آباد پاکستانیوں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے اب یہ ذمہ داری جرمنی میں نو منتخب قیادت کی ہے کہ ان مسائل کو کیسے اقتدار میں بیٹھے لوگوں تک پہنچاتے ہیں آخر میں فاروق بٹ نے تمام کارکنان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا ہوئی جس کے بعد کارکنان کی تواضع روایتی کھانوں سے کی گئی۔

اوورسیز وزیراعظم  سے خوش

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ