انیل کپور نے سانپ کا خون کیوں پیا؟

انیل کپور نے سانپ کا خون کیوں پیا؟

 

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک) بالی وڈ کے معروف اداکار انیل کپور کے حوالے سے یہ خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ شاید وہ جوان رہنے کے لئے سانپ کا خون پیتے ہیں۔

حال ہی میں انیل کپورنے اداکار ارباز خان کے شو" پنچ بائے ارباز خان سیزن ٹو" میں شرکت کی جہاں انہیں مداحوں کی رائے سے متعلق آگاہ کیا گیا اورسوشل میڈیا ٹرولز بھی پڑھ کر سنائے گئے۔ویب پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں سدابہار اداکارانیل کپور کے چاہنےوالوں نے انکی جوانی کو خوب سراہا ۔ ایک مداح نے خیال ظاہر کیا کہ شاید انیل کپور سدا جوان رہنے کےلئے سانپ کا خون پیتے ہیں۔

دوسری جانب ایک اور خاتون مداح نے کہا کہ شاید انیل کپور اپنے گھر میں پلاسٹک سرجن کے ہمراہ ہی رہتے ہیں۔انیل کپورنےخود سے متعلق لوگوں کی رائے جاننے کے بعد ایک زوردار قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ کیا آپ لوگوں نے انہیں پیسے دے کر یہ سب کہلوایا ہے؟

میزبان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ یہ عام لوگ ہیں اور انہیں پیسے نہیں دیئے گئےہیں۔

یاد رہے کہ انڈیا کی متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے انیل کپور اس وقت 64 سال کے ہیں اور انکی صحت اور فٹنس کو چاہنے والے کافی پسند کرتے ہیں۔