• Wednesday, 20 October 2021
امیرترین افراد کی فہرست میں ایک اورنام شامل

امیرترین افراد کی فہرست میں ایک اورنام شامل

 بھارت(نیا ٹائم ویب ڈیسک):ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے بھی جیف بیزوس اور ایلون مسک کیساتھ 100 بلین ڈالر کے خاص ویلتھ کلب میں شمولیت اختیار کر لی۔گزشتہ جمعے اسٹاک مارکیٹ میں ان کی کمپنی کے شیئرز کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ شیئر پرائس میں اضافے کے باعث ان کے اثاثوں کی کل مالیت میں خاصہ اضافہ ہوا اور انڈیا کی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین مکیش امبانی 11 افراد کے اس خاص ویلتھ گروپ کا حصہ بن گئے۔بلومبرگ بلینئرز کیمطابق ایک سال میں اس کے اثاثوں کی قیمت 23.8 بلین ڈالر سے بڑھنے کے بعد اب 100.6 بلین ڈالر ہو گئی ہے۔انہوں نے2005 میں اپنے والد کا آئل ریفائننگ اور پیٹروکیمیکل کا کاروبار سنبھالا تھا۔مکیش امبانی نے ٹیکنالوجی اور ای کامرس میں بھی سرمایہ کاری کی۔ان کے ریٹیل اور ٹیکنالوجی کے منصوبوں نے پچھلے سال تقریبا 27 بلین ڈالر کی رقم کولیکٹ کی ہے۔ انہوں نے گرین انرجی میں سرمایہ کاری کیلئے بھی10 بلین ڈالر کے پروجیکٹ کا اعلان کیا ہے۔یہ منصوبہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اس ارادے سے مطابقت رکھتا ہے کہ بھارت کو شفاف ایندھن کے لیے عالمی مینوفیکچرنگ کے مرکز میں تبدیل کر دیا جائے گا۔امبانی کی دولت کا سب سے زیادہ حصہ ابھی بھی پیٹروکیمیکل سے حاصل ہوتا ہے جو اس کی سالانہ آمدنی میں 73 بلین ڈالر کا تقریبا 60 فیصد حصہ بنتاہے۔دنیا کے امیرترین افراد میں مکیش امبانی کا اب11 واں نمبر ہے۔ پہلے نمبر پر ایلون مسک، دوسرے جیف بیزوس، برنارڈ آرنولٹ تیسرے، بل گیٹس چوتھے، لیری پیج پانچویں، مارک زکربرگ چھٹے، سرگئی برن ساتویں، لیری ایلیسن آٹھویں، اسٹیو بالمر نویں اوروارن بفیٹ دسویں نمبر پر راج کر رہے ہیں۔