• Wednesday, 20 October 2021
امیتابھ بچن گُم گئے

امیتابھ بچن گُم گئے

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک)انڈین فلم انڈسٹری کے بگ بی امیتابھ بچن نے حال ہی میں بتایا ہے کہ وہ 2 برس کی عمر میں ریلوے سٹیشن پر گُم گئے تھے۔
انڈین میڈیا کے مطابق بگ بی نے حال ہی میں معروف بھارتی شو کون بنےگا کروڑ پتی میں انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں وہ 2 برس کی عمر میں ریلوے سٹیشن پر گُم گئے تھے۔
بالی وڈ کے میگا سٹارامیتابھ بچن کاکہنا تھا کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ ریلوے سٹیشن پر موجود تھے اور اچانک انکے ماں باپ کو احساس ہوا کہ امیتابھ ساتھ نہیں ہے۔ انکے ماں باپ نے اردگرد دیکھا مگر وہ وہاں نہ ملے۔
بالی وڈ سٹار نے کہا کہ انکے والدین بہت پریشان ہوگئے تھے کہ اچانک سٹیشن پر موجود ایک شخص نے میرے والدین کو بتایا کہ ایک چھوٹا سا بچہ پُل پر اپنی ٹانگیں لٹکائے بیٹھا ٹرین کو دیکھ رہا ہے کیا وہ آپ کا بچہ تو نہیں؟
ناموراداکار نے کہا کہ میرے ماں باپ بھاگتے ہوئے پل کی جانب پہنچے اور مجھے اُٹھالیا۔
واضح رہے کہ بالی وڈ کے سپر سٹار کی گزشتہ روز79 ویں سالگرہ منائی گئی۔

 

بگ بی اور ریکھا کا جنم دن ایک دن