• Wednesday, 20 October 2021
امیتابھ بچن کی وصیت سامنے آگئی

امیتابھ بچن کی وصیت سامنے آگئی

 

نئی دہلی(نیا ٹائم ویب ڈیسک) بالی وڈ کے ایور گرین سپر سٹار امیتابھ بچن کی وصیت سامنے آ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے نامور اداکار امیتابھ بچن نے اپنی کروڑوں روپے کے اثاثوں کی وصیت کی تفصیلات جاری کر دیں۔ اداکار امیتابھ بچن نے اپنی زندگی میں ہی اپنی وصیت تیار کر لی ہے جس میں اثاثوں کی تقسیم کی گئی ہے۔بھارتی اداکار امیتابھ بچن کی وصیت کے مطابق ان کے دونوں بچوں کو جائیداد میں برابر کا حصہ دیا جاۓ گا جس کے مطابق ان کی بیٹی شویتا بچن نندا اور ابھیشک بچن کو فی کس ایک ہزار 500 کروڑ روپے کی رقم موصول ہو گی۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن کے نام 3 ہزار کروڑ بھارتی روپے کے اثاثوں ہیں اور ان کی کمائی کا بڑا حصہ برانڈز کی تشہیر کے ذریعے کمایا ہوتا ہے۔امیتابھ بچن ایک برانڈ کی انڈورسمنٹ کے 6 سے 7 کروڑ روپے چارج کرتےہیں۔