• Wednesday, 20 October 2021
امن دشمنوں کاوار ناکام ، 3دہشتگرد ہلاک

امن دشمنوں کاوار ناکام ، 3دہشتگرد ہلاک

لاہور( نیاٹائم ) ملک بھر میں امن دشمنوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ،کاؤنٹرٹیرازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سےپاکپتن میں رات گئے کارروائی کی گئی جس میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار منظور نامی دہشتگرد کی نشاندہی پر کارروائی کی ، چھاپے کے دوران دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ کردیا ،ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایاکہ سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک جبکہ رات کےاندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 4 سے 5 دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ ہلاک دہشتگردوں میں منظور احمد اور دو نامعلوم شامل ہیں جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشتگرد یوم عاشورپر بہاولنگرمیں ہونے والی دہشتگردی کے واقعہ میں ملوث تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ساہیوال میں کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے نواحی اڈہ میرداد معافی میں کارروائی کی گئی جس میں کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے اس حوا لے سے سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا تھا کہ دہشتگرد سے دھماکا خیزمواد، دستی بم اور ڈیٹونیٹرز بھی برآمد کیا گیا تھا ۔
خیال رہے کہ 3وز پہلے سی ٹی ڈی کی جانب سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں خفیہ اطلاع پر 71آپریشن کیے گئے ، کارروائیوں میں 73 مشتبہ افرادکوتفتیش کے لئے حراست میں لیا گیاتھا ، اس حوالے سے سی ٹی ڈی نے بتایا تھا کہ تفتیش کے بعدسات مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ، دہشتگردوں کے قبضے سے نفرت انگیزمواد، ممنوعہ سامان برآمد کرلیا جبکہ گرفتار مبینہ دہشتگردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے تاہم دہشتگردوں کو مزید تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ۔

 

کرولا گینگ پھر منظر عام پر آگیا