• Saturday, 04 December 2021
امریکی گلوکار کا نیا نام کیا؟

امریکی گلوکار کا نیا نام کیا؟

امریکا(نیاٹائم ویب ڈیسک)امریکا کے معروف گلوکار کنیے ویسٹ نے قانونی طور پر اپنا نام تبدیل کروالیاہے۔


44 سالہ گلوکار کنیے ویسٹ جارجیا میں پیداہوئےاور اپنا نیا نام YE رکھا ہے۔ کنیے ناصرف ایک گلوکار ہیں بلکہ ریپر، رائٹر، بزنس مین اور فیشن ڈیزائنر کےطورپربھی کام کرتے ہیں۔


سوشل میڈیااستعمال کرنےوالےاُنہیں ایک اور حوالے سے بھی اچھی طرح جانتے ہیں اور وہ یہ کہ ان کے چہرے کے تاثرات پر مبنی متعدد میمزبھی وائرل ہوچکی ہیں جو کہ اب بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر نظرآتی ہیں۔


معروف گلوکارکنیے ویسٹ نے عدالت میں پرسنل ایشوز کا حوالہ دیتے ہوئے اگست میں نام کی تبدیلی کی درخواست دائرکی تھی۔

سنگر کی درخواست پر لاس اینجلس کے ایک جج نے کنیے ویسٹ کو قانونی طور پر اپنا نام بدل کر  YE رکھنے کی منظوری دے دی تھی۔کنیے لمبے عرصے سے اپنے سوشل میڈیا پیجز پر خود کو YE لکھ کرمحاطب کرہے ہیں۔

 

 

عاطف اسلم کےانسٹا گرام پر قبضہ کس کا؟

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ