امریکی فضائی حملہ ، 20 شہری ہلاک

امریکی فضائی حملہ ، 20 شہری ہلاک

امریکی فضائی حملہ ، 20 شہری ہلاک

 

طالبان کے خلاف فضائی حملوں سے عام شہری متاثر ہونے لگے ۔ تازہ ترین امریکی فضائی حملے میں 20 عام شہری ہلاک جبکہ سکول اور کلینک تباہ ہو گیا ۔ افغان میڈیا کے مطابق 48 گھنٹوں میں ہلمند میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں ۔ افغان سکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ لشکر گاہ ضلع کو طالبان سے خالی کرا لیا گیا ہے جبکہ لشکر گاہ ضلع نمبر 2 میں طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی بمبار طیاروں نے فضائی حملہ کیا ۔ دوسری جانب سکول چوکیدار کا کہنا ہے کہ رات 10 بجے ہونے والے فضائی حملہ میں سکول مکمل تباہ ہو گیا ۔ ہلمند کے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ فضائی اور راکٹ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت صرف عام شہری مارے گئے ۔