• Wednesday, 20 October 2021
امریکی صدر کے پاس موجود قرآنی نسخہ نمائش کیلئے پیش

امریکی صدر کے پاس موجود قرآنی نسخہ نمائش کیلئے پیش

دبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک)امریکا کےتیسرے صدر تھامس جیفرسن کے پاس موجود 18 ویں صدی عیسوی کا قرآن پاک کا نادر نسخہ دبئی میں جاری نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔
سابق امریکا کے صدر تھامس جیفرسن کے پاس موجود 1764ء میں شائع ہونے والا قرآن پاک کا تاریخی نسخہ دبئی میں جاری نمائش میں امریکی پویلین میں نمائش کے لیے پیش کیا گیاہے۔
دو والیمز پر مشتمل قرآن پاک کے علاوہ مکہ کا فریم کیا ہوا میپ بھی لکڑی کے کریٹ میں محفوظ کر کے ارتعاش اور درجہ حرارت سے محفوظ رکھنے والے سینسرز کے ساتھ دبئی پہنچایاگیاہے۔
واشنگٹن کی لائبریری آف کانگریس میں محفوظ قرآن پاک کا نادر نسخہ دبئی میں سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
1801ء سے 1809ء تک امریکی صدر رہنے والے تھامس جیفرسن کے بارے میں لوگوں کا خیال ہے کہ اُنہوں نے قرآن پاک کا یہ نسخہ اپنی جوانی میں قانون کی تعلیم کے دوران لیاتھا۔
جیفرسن سےمتعلق کہا جاتا ہے کہ اُنہیں دنیا کے مختلف مذاہبوں کے بارے میں جاننے میں بہت دلچسپی تھی اور وہ قرآن پاک کے الفاظ کو لیگل کوڈز کے طور پر بھی یوزکرتے تھے۔

 

امیرترین افراد کی فہرست میں ایک اورنام شامل