افغان شہری ملک چھوڑ کر کہیں نہ جائیں ، طالبان کمانڈر

افغان شہری ملک چھوڑ کر کہیں نہ جائیں ، طالبان کمانڈر

کابل ( نیا ٹائم ویب ڈیسک ) کابل سمیت پورے افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آتے ہی ملک سے باہر جانے کے خواہشمند افراد نے کابل ائیر پورٹ پر ڈیرے ڈال لئے ۔ کابل ائیر پورٹ کے باہر افغان طالبان کمانڈر نے افغانستان سے انخلاء کے خواہشمند افراد سے خطاب کیا ۔ طالبان کمانڈر نے ملک چھوڑنے کے خواہشمند افراد سے کہا کہ افغانستان سب کا ہے ، شہری ملک چھوڑ کر کہیں نہ جائیں افغانستان میں ہی رہیں ۔ انہیں ہر طرح سے تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔ طالبان کمانڈر نے کہا کہ بلاوجہ ملک چھوڑنا دانشمندی نہیں اور غیرت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ اپنی سرزمین پر رہا جائے ۔ واضح رہے ملک سے نکلنے کی خواہش میں 3 افراد امریکی طیارے سے گر کر اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ ائیرپورٹ پر فائرنگ کے واقعات میں بھی متعدد افراد کی زندگیاں ختم ہو چکی ہیں ۔