• Wednesday, 20 October 2021
افغانستان کی صورت حال آسان نہیں

افغانستان کی صورت حال آسان نہیں

روس(نیاٹائم ویب ڈیسک)روس کے صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال آسان نہیں ہے۔ افغانستان میں امریکی مداخلت کے افسوسناک رزلٹ سامنے آئے ہیں۔ امریکا کی مداخلت نے خطے اور دنیا بھر میں دہشت گردی میں اضافہ کیا ہے۔ عراق اور شام سے عسکریت پسند افغانستان پہنچ رہے ہیں۔

نیوزایجنسی کے مطابق روس کے صدر پیوٹن نے پچھلےدن ماسکو میں انرجی فورم سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے افغان لوگوں کی روایات، ثقافت اور تاریخ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے افغانستان میں مداخلت کی جس کے افسوسناک نتائج سامنے آئے ہیں۔

روس کے صدر نے سابق سوویت ریاستوں کی سکیورٹی سروس کے سربراہان کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال آسان نہیں ہے۔ شام اور عراق سے عسکری کارروائیوں کا تجربہ رکھنے والے شدت پسندوں کو متحرک ہونے کےلئے وہاں بھیجا جا رہا ہے

پیوٹن نےمزید کہا کہ یہ ممکن ہے کہ دہشتگرد ہمسایہ ریاستوں میں صورحال کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کریں اور وہ ’براہ راست پھیلاؤ‘ کی بھی کوششیں کریں۔

خیال رہے کہ پچھلے دنوں افغانستان کے لیے روس کے سفیر ضمیر کابلوف کا کہنا تھا کہ روس 20 اکتوبر کو افغانستان پر ہونے والے بین الاقوامی ڈائیلاگ کے لیے طالبان کو ماسکو آنےکی دعوت دےگا۔

 

داعش کے گرد گھیرا تنگ