• Wednesday, 20 October 2021
اشتہاری  کویت سے گرفتار

اشتہاری کویت سے گرفتار

گجرات(مرزا اویس بیگ سے)گجرات پولیس کی بڑی کارروائی،قتل کا اشتہاری ملزم 17سال بعد انٹرپول کے ذریعے کویت سے گرفتارکر لیا ۔ ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی سربراہی میں پولیس نے ضلع بھر میں اشتہاریوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کر رکھی ہے۔ گجرات پولیس نے  17سال سے روپوش خطرناک اشتہاری کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم نصیر احمد نے 2004اور 2005میں دو مختلف واقعات میں دو افراد کو قتل جبکہ سال 2006میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو مضروب کیا تھا۔ ملزم بعد ازاں کویت فرار ہوگیا۔حکومت پنجاب نے اس خطرناک مجرم اشتہاری کے سر کے قیمت ایک لاکھ روپیہ مقرر کررکھی تھی۔ جسے پولیس ٹیم نے انٹرپول کی مددسے کویت سے گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزم کی تفتیش جاری ہے۔