• Saturday, 04 December 2021
اسکوئیڈ گیم کی بزنس ریٹنگ نے تمام ریکارڈ توڑدیے

اسکوئیڈ گیم کی بزنس ریٹنگ نے تمام ریکارڈ توڑدیے

 

کوریا(نیا ٹائم ویب ڈیسک) نیٹ فلکس کی مقبول ترین سیریز’اسکوئیڈ گیم‘ ڈالر کمانے کی مشین بن گئی ہے۔سیریز کی کُل لاگت ساڑھے تین ارب روپے تھی اور امکان ہے کہ اس کی آمدن ڈیڑھ کھرب روپے سے بھی اوپر چلی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اسکوئیڈ گیم کو ابتدائی 23 دنوں میں 132 ملین افراد نے کم از کم صرف دو منٹ کے لئے دیکھا۔اس نے برطانیہ کے معروف تریین ڈرامے’بریجرٹن‘ کا ریکارڈ توڑا جسے آن ایئر ہونے کے فوراً بعد 28 دنوں میں 82 ملین اکاوئنٹس نے اسٹریم کیا تھا۔جنوبی کوریا میں فلمائی گئی یہ سیریز نو ایپی سوڈز پر مشتمل ہے۔ اس سنسنی خیز ڈرامہ سیریز میں قرض میں ڈوبے ہوئے لوگوں کو 45.6 ارب (3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر) جیتنے کا لالچ دے کر بچوں کے کھیل کھلائے جاتے ہیں اور ہارنے والوں کو گولی مار دی جاتی ہے۔

یہ سیریز نیٹ فلیکس پر دنیا کی نمبر ون سیریز قرار دی جا چکی ہے۔نیٹ فلیکس کے مطابق شو شروع کرنے والے 89% لوگوں نے اسکوئیڈ گیم کی ایک سے زیادہ قسطیں دیکھیں۔ اور 66% ناظرین پہلے 23 دنوں میں اس سیریز کو مکمل طور پر دیکھنے میں کامیاب ہو گۓ تھے۔اسکوئڈ گیم امریکا میں بھی نیٹ فلکس ٹرینڈ چارٹ پر پہلے نمبر پر ہے

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ